سنگین جرائم کے باوجود عمران خان ایک دن جیل نہیں گیا،شرجیل میمن

sharjeel memon

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں وین مزدہ میں لگی ہوٸے سی این جی کٹ کے خلاف کارواٸی کی جاٸے گی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زمین پر فوری طور قبضے ختم کیے جاٸے گے،سندھ بھر میں جو بھی مزدا وینز ہیں ان میں سے سی این جی کٹس ہٹائے جائیں گے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسکول وینز اور کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ بھر میں مافیاز کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی،مزید بسیں لارہے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہورہا ہے ،الیکٹرک بسیں درست طریقے سے چل رہی ہیں،ایک فورس بنارہے ہیں موٹروے طرز کی فورس ہوگی، وزیراعلی سندھ سے بجٹ میں پانچ سو گاڑیاں مانگی ہیں، ڈھائی سوملنے کی امید ہے، سندھ میں ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے مزید بسز لائیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہے بلکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو بھی فروغ دے رہا ہے،مختلف لائنزکے منصوبے زیر تعمیر ہے، ملک میں پارلیمنٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،پارلیمنٹ کے توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی کو اجازت نہیں کہ ایوان بالا کے فیصلوں پر تنقید کرے،ثاقب نثار کے بیٹے کی گفتگو ذاتی گفتگو نہیں ہے، ثاقب نثار اس ملک کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کے ٹکٹس بیچنے کی بات کررہا ہے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کو کسی کے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، ثاقب نثار جیسے شخص کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، نیب, ایف آئی اے, اینٹی کرپشن, کسی بھی کرپشن, مالی بے ضابطی کی تحقیقات کرتی ہیں تو کڑیاں ڈھونڈتی ہیں، ثاقب نثار نے عمران خان کے مخالفین کو چن چن کر سزائیں دیں، پارلیمنٹ کی کمیٹی کسی کو بھی بلاتی ہے تو کسی کو اختیار نہیں کہ اس کو روکے، ثاقب نثار کونسا آسمان سے اترا ہے، انسانی حقوق کی مد میں عمران خان دنیا کو غلط اطلاعات دے رہے ہیں، کیا عمران خان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے کہ نہیں ہے؟ ڈوب مرنا چاہئے ثاقب نثار کو, سابق چیف جسٹس ہو کر پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے ، جن کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا کیا وہ پاکستانی نہیں تھے, ثاقب نثار کو کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے ،موجود چیف جسٹس نے گنڈاپور کو غلط اسٹے آرڈر دیا، عمران خان ، عارف علوی اور قاسم سوری آئین شکنی میں ملوث تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا کہ انہوں نے غیرقانونی کام کیا بتا جائے ان کو سزا کیا ملی، کرپشن منی لانڈرنگ کی قومی اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا دوبارہ گرفتار کیا تو یہ کردوں گا وہ کردوں گا،قائداعظم محمدعلی جناح کے گھر کو آگ لگا دینا کہاں کی محبت ہے، بی آر ٹی میں بندیال صاحب نے عمران خان کو اسٹے آرڈر دیا ، آئین توڑنے پر عارف علوی, عمران خان اور قاسم سوری کو کون سی سزا دی گئی، دنیا کے کسی قانون میں, اپنے قومی اداروں پر حملے, شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی, ملک کے بانی کے گھر کو آگ لگا دینا جائز ہے، سنگین جرائم کے باوجود عمران خان ایک دن جیل نہیں گیا، عمران خان اپنے ایم پی ایز ایم این ایز کو نہیں جانتے، واقعی عمران خان کی ذہنی حالت خراب ہے، عمران خان نے بچوں کو ورکروں کو استعمال کیا آج ان کو پہچاننے سے انکار کیا، کیا یاسمین راشد اور دیگر ایم پی ایز پلانٹیڈ تھے، لیڈرز ورکرز کو اوون کرتے ہیں

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے 

Comments are closed.