شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست،دو دن کی مہلت

0
40
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو دن کی مہلت دے دی ،عدالت نے کہا کہ آپ کے پاس دو دن کا وقت ہے ، مراد اکبر کو عدالت میں پیش کریں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے درخواست گزار کے وکیل قاسم ودود اور عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کردی

دوسری جانب عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کو آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی فراہم کردی گئی ،عدالت نے درخواست گزارکی وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت 15 جون کو جواب پڑھ کر دلائل دیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

Leave a reply