عمران خان کی عدالت پیشی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0
36
imran and bushra

احتساب عدالت اسلام آباد نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے عمران خان، بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں عوض آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ریڈزون کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ریڈ زون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار سیکیورٹی پر مامور کی گئی ہے

عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے،

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گاڑی اسلام آباد سی ٹی ڈی تھانے میں بند ہے ، تھانہ رمنا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ ہمارے پاس عمران خان کی گاڑی نہیں ،عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گاڑی گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمپلیکس میں خراب ہوئی تھی ، پولیس نے گاڑی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں بند کر رکھی ہے، وگاڑی کے مالک کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت میں سپرداری دائردرخواست کر دی گئی ،عدالت نے اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی کو دو جون کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے نوٹس جاری کیے ،وکیل مرزا عاصم بیگ نے گاڑی کے مالک کی طرف سے سپرداری دائر کی ،گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے گاڑی کی سپرداری کیلئے رجوع کیا گیا

حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

Leave a reply