استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت جاری ہے،
صمصمام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے،تو وہیں،ملک امیر حیدر سنگھا کی قیادت میں خوشاب سے وفد نے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا۔خواتین ونگ پنجاب کی رہنماؤں ڈاکٹر جویریہ، تسکین خاکوانی اور کائنات رضا نے بھی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سینیر آئی پی پی رہنما اسحاق خان خاکوانی، ملک نعمان لنگڑیال ،عون چوہدری، سعید اکبر نوانی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، مراد راس، نوریز شکور و دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات آئین کے مطابق ہوں تو زیادہ بہتر ہے ،انتخابات مارچ تک ہو جانے چاہیں کیونکہ مارچ میں سینٹ کے انتخابات بھی ہونے ہیں ہماری پارٹی میں بہت سی شمولیتیں ویسے ہی ہو جائیں گی جہاز کی ضرورت نہیں پڑے گی اگر ضرورت پڑی تو پھر جمبو جہاز کرنا پڑے گا جلسوں کا جب آغاز کریں گے تو پورے ملک میں کریں گے دس دن کے اندر ایکشن نا ہوتو قانون بن جاتا ہے,الیکشن کا تعلق آئین کے ساتھ ہے صمصام بخاری جہاز میں نہیں آئے،ہمارے جوائن کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی صرف اپنی ایک سیٹ جیتتے تھے پاکستان تحریک انصاف کو ہم نے ایک منظم جماعت بنایا تھا پھر جاکر تحریک انصاف ایک کامیاب پارٹی بنی،
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل