سابق کرکٹر اور وزیراعظم پاکستان عمران کا نام ان کی جوانی میں بہت ساری انڈین ہیروئنز کے ساتھ جڑا ، جن میں شبانہ اعظمی ، زینت امان اور ریکھا کے نام قابل زکر ہیں۔ ایک بھارتی فلمی جریدے مووی میں یہ خبر چھپی تھی کہ ریکھا اور عمران خان شادی کرنے والے ہیں اور جن دونوں میں یہ خبر چھپی ان دونوں میں اپریل کاپورا مہینہ عمرا ن خان نے انڈیا میں گزارا۔ اس دوران کہا جاتا ہے کہ عمران خان اور ریکھا کی ملاقاتیں رہیں دونوں کو ساحل سمندر پر اور پرائیویٹ پارٹیز کے ساتھ نائٹ کلبز میں بھی دیکھا گیا ۔ جب اخباروں میں ان کی ملاقاتوں کے چرچے ہوئے تو یہ بھی کہا گیا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں ، ریکھا کی ماں نے ایک مسلمان نجومی سے رابطہ کرکے پوچھا کہ ریکھا اور عمران خان
کا ساتھ کیسا رہے گا تو انہوں نے کچھ تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا اس کے باوجود ریکھا کی ماں کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کے لئے عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا، لیکن یہ ملاقاتیں تھوڑا ہی عرصہ جاری رہیں۔ عمران خان سے جب ریکھا کے ساتھ شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کسی فلمی لڑکی کے ساتھ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ میں کچھ دیر کےلئے فلمی لڑکیوں کی کمپنی کو انجوائے کرتا ہوں۔