عمران نیازی اسلام آباد نہیں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،ترجمان جے یو آئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا فسادی مارچ برے طریقے سے فلاپ ہوچکا ہے.

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مارچ گزشتہ پانچ روز سے لاہور اور گوجرانوالہ کے گرد و نواح میں رینگ رہا ہے اور جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا. عمران نیازی اسلام آباد کی طرف نہیں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے.عمران نیازی کے فسادی مارچ نے اب تک تین بیگناہ معصوم افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ دس افراد اب بھی زخمی حالت میں زیر علاج ہیں.عمران نیازی اپنے مارچ سے اب خود جان چھڑانے کیلئے بیک ڈور منتیں ترلے کررہا ہے. عمران نیازی کے فسادی مارچ میں دو ہزار افراد بھی شریک نہیں جبکہ عمران نیازی ٹریفک کو اپنے مارچ کے شرکاء ظاہر کررہا ہے.عمران نیازی کے مقدر میں ناکامی لکھی جاچکی ہے خواہ مخواہ چیمپئن بننے کی کوشش کر رہا ہے.

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی نظام کا قتل عام کیا.پاکستان کا معاشی نظام مستحکم ہوتے ہی عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر اک بار پھر پاکستان کے معاشی نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے.عمران نیازی اپنی کرسی کی حوس میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے.عمران نیازی بیرونی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے.

صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کیلئے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ 

Comments are closed.