![sara khan](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/sara-khan.jpg)
ڈرامہ سیریل رقص بسمل جس میں مرکزی کردار عمران اشرف اور سارا خان نے ادا کئے تھے ، اس ڈرامے اور ان دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. شائقین عمران اشرف اور سارا خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، ان کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اپنے پسندیدہ سٹارز کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے. مومنہ درید کی پروڈکشن نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ عمران اشرف اور سارا خان کے ساتھ ڈرامہ بنانے جا رہے ہیں ، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا، اور ڈرامے کا نام کیا ہوگا کہانی کیسی ہو گی اسکے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں سامنے لایا گیا.
”عمران اشرف نے اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کی ہے جس سے انہوں نے بھی اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ میں اور سارا خان ایک بار پھر رقص بسمل کے بعد ایک ساتھ بہت جلد آرہے ہیں”. یاد رہےکہ رقص بسمل میں عمران اشرف نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی محبت پانے کےلئے کسی بھی حد سے گزر جاتا ہے اپنی پرواہ نہیں کرتا نہ ہی اپنے خاندان کی پرواہ کرتاہے، اس کا جنون رنگ لاتا ہے اور اسکی محبت یعنی سارا خان اسے مل جاتی ہے.