عمران اشرف کی عجز و انکساری نے مداحوں کے دل جیت لئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اور خوبرو عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : بھولا کے کردار سے شہرت پانے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGPpy5xFv4F/?igshid=ulg6z7zz34ui
عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو دیکھ لگتا ہے کہ وہ فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جس میں عمران اشرف نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس اور فان رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے اور تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے ہیں-

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکر الحمدللہ، اور ساتھ میں عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذات کے لیے لکھا ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

عمران اشرف کی تصویر اور کیپشن اُن کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اداکار اعجاز اسلم نے عمران اشرف کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ہیرو‘ قرار دیا ہے جبکہ اداکارہ کِنزہ ہاشمی نے عمران اشرف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ’ماشااللہ‘ کا کمنٹ کیا گیا ہے۔


اشرف کے مداحوں کی جانب سے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے خوب تعریفی کمنٹ کئے جا رہے ہیں مداح ان کے کیپشن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں-

Comments are closed.