نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں خدا کی رحمت کے بعد اپنی محنت کی وجہ سے ہوں. میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے میرے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی . میرے ساتھ رہنے والے میرے ساتھ چلنے والے دوستی کا دعوی کرنے والے دوستوں نے میری جڑیں کاٹیں اور جب آپ کسی کے ساتھ مخلص ہو کر چل رہے ہوں تو آپ گمان بھی نہیں کر سکتے کہ آپ کے ساتھ چلنے والے ایسا بھی کر سکتے ہیں. مجھے میرے ہی دوستوں نے بہت سارے پراجیکٹس سے آئوٹ کروانے کی کوششیں کیں. جب مجھے اس بارے میںعلم ہو تو بہت زیادہ تکلیف ہوئی .
میں نے ان سے بالکل گلہ شکوہ نہیں کیا لیکن ان سے دور ضرور ہو گیا. انہوں نے کہا کہ ”عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے”، اور مجھے اگر اللہ نے رزق اور عزت دینی ہے تو دینی ہے چاہے کوئی جو مرضی کر لے. انہوں نے کہا کہ جو کسی کے ساتھ رہ کر اسکی جڑیں جاٹتے ہیں ان کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اللہ ان کو ہدایت دے. لیکن ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی کے حصے کا رزق ان کے پاس کبھی بھی نہیں آسکتا.