عمران نیازی اور بزدار کو اپوزیشن سے زیادہ خطرہ اپنے سیاسی بونوں سے ہے،عظمیٰ بخاری

0
34

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل.چوہان صاحب سیاسی جماعتیں ہی اپنی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں.ریلوکٹے اور سیاسی بھگوڑے اپنے نالائق آقا کے غلام ہیں. چوہان صاحب جب بزدارکا کلہ مضبوط ہے پھر بزدار کے حق میں پنجاب کابینہ نے قرارداد کیوں منظور کی؟ اپوزیشن عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لارہی پھر بزدار کے حق میں قرارداد کیوں منظور کی؟

عثمان بزدار کو معلوم ہے اس کی کابینہ میں کچھ گھس بیٹھیے موجود ہیں.عمران نیازی اور بزدار کو اپوزیشن سے زیادہ خطرہ اپنے سیاسی بونوں سے ہے.اپوزیشن کو حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں اس کام کےلئے حکومت کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں.مفادات کےلئے وفاداریاں تبدیل کرنے والے کبھی بھی عمران نیازی کو تنہا چھوڑ سکتے ہیں.جعلی لیڈر شپ اور عوامی خدمت گار لیڈرشپ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا.نظریاتی لوگوں ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کی لیڈرشپ اور منشور کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہتے ہیں.تحریک انصاف میں نظریاتی لوگوں کا شدید فقدان ہے.تحریک انصاف اپنا منشور زمان پارک میں دفن کرکے وزیراعظم ہاﺅس پہنچی ہے.

Leave a reply