مزید دیکھیں

مقبول

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

کیا آپ ملٹری کورٹ کو عدلیہ تسلیم کرتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...

توشہ خانہ،عمران خان اور بشریٰ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ ،چئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

مقدمہ دفعہ 420/467/468/471 کے تحت تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں شہزاد اکبر ،ذلفی بخاری اور فرح گوگی کو نامزد کیا گیا ہے ، "آرٹ آف ٹائمز” کے ملازم نے عمران خان کی جانب سے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرنے کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں درخواست جمع کروائی، درخواست گزار نسیم الحق کے مطابق عمران خان اور دیگر نے ان کی دکان کا لیٹر ہیڈ اور جعلی دستخط استعمال کیے،عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہمارے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیئے،عمران خان، بشری بی بی، زلفی بخاری اور فرح گوگی پر 420، 467، 468 اور 471 پی پی سی 1860 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے،عمران خان اور دیگر نے گھڑی ، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا،درخواست گزار نیسم الحق کے مطابق نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں

تحریک انصاف کی جانب سے جس دکاندار کی رسیدیں دکھائی گئی تھیں ، دکاندار میڈیا پر پہلے بھی بیان دے چکے ہیں میں نے کوئی گھڑی نہیں خریدی اور نہ مجھے اس کا علم ہے میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نےعمران خان کی گھڑی خریدی لیکن میں نے کوئی گھڑی خریدی ، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط اور نہ ہینڈ رائٹنگ ہے،اب اسی حوالہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے،

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس عدالت میں چل رہا ہے، عمران خان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی تا ہم بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں اسٹے دے دیا، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب میں بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے عمران خان کو طلب بھی کیا تھا،

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے گھڑی دبئی میں معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق کو فروخت کی تھی، فرح گوگی خود دبئی گئی تھی اور گھڑی بیچی تھی، مذکورہ گھڑی کا سیٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفہ دیا تھا جو عمران خان نے توشہ خانہ سے خرید لیا، عمران خان نے جو گھڑی بیچی اس گھڑی کا سیٹ گراف نے تیار کیا یہ کمپنی گھڑیوں میں ہیرے جواہرات جڑنے کے لیے بھی مشہور ہے، عمران خان کی جانب سے فروخت کی جانے والی گھڑی ایک سپیشل ایڈیشن ہے جس کے ڈائل پر خانہ کعبہ کا ماڈل بھی بنا ہوا ہے اور اس میں ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اس سیٹ پر بہت باریک بینی اور مہارت کے ساتھ 16 قیراط کے 266 ہیروں کی کندہ کاری کی گئی جبکہ گھڑی میں 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan