مزید دیکھیں

مقبول

پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر...

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے...

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

عید سے پہلے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری

توشہ خانہ کیس ،نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کو پھر 26 جون کو طلب کرلیا

نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اور اہلیہ بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 26 جون کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے، عید سے قبل عمران خان و بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان ضمانت پر ہیں ،احتساب عدالت اسلام آباد نے چار جولائی تک بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر رکھی ہے ،عمران خان کی ضمانت میں بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار جولائی تک توسیع کی تھی

https://twitter.com/GFarooqi/status/1672542750007525376

توشہ خانہ کیس میں نیب کی بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں تو عمران خان نے توشہ خانہ نوٹسز کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے،عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے 12 سوالات پوچھے ہیں اور تحائف کی رسیدیں بھی مانگ لی گئی ہیں، نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا،نیب کی جانب سے عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کئے، کون سی چیزیں بیچیں، کب اور کس کو تحفے فروخت کئے۔ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا ویمن شامل تھی۔ عمران خان سے کہا گیا ہے کہ تحائف کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔ نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونیوالے تحائف کی تفصیل بھی مانگ لی۔ سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم کتنے تحفے لئے۔ عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔ مزید پوچھا گیا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کی صورت میں لی؟

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

 نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،

عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan