عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں،شرجیل میمن

sharjeel memon

پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج اگر ادارے نیوٹرل ہیں تو نیازی انکو بلیک میل کر رہا ہے میری مدد کرو اور کرسی پر مجھے بٹھاؤ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول دنیا کے واحد وزیر خارجہ ہیں جس ملک میں گئے رولنگ پارٹی کی جانب سے انکے سر کی قیمت رکھی ہوئی تھی ، جرات کرکے اس ملک میں کیے گئے انکے میڈیا کے سوال کا جواب دیا اور اپنے موقف پر قائم رہے ،اپوزیشن لیڈر روپوش ہیں بھاگے ہوئے ہیں دیکھتے ہیں کب تک یہ بھاگتے ہیں ،جو سیاسی لوگ ہیں انکو واپس لینے کے لئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی جو لوگ قابل قبول نہیں انکے حوالے سے بھی قیادت فیصلہ کرے گی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو گالم گلوچ کو کلچر دیا ہے عمران خان کے لیے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ہی کافی ہے عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں  ہم نے 2018 میں جبری شمولیتیں دیکھیں عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جبری شمولیتیں کروائی گئیں لوگوں کو آپ کا جبری اتحادی بنایا گیا عمران خان کو مصنوعی سیاستدان بنایا گیا ممبران نے اپنی مرضی سے آپ کے خلاف عدم اعتماد میں ووٹ دیا

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے لوگوں کو دباؤ میں لاکر پی ٹی آئی میں لایا گیا عمران خان صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بد نام کیا القادرٹرسٹ ہی آپ کی سزا کے لیے کافی ہے بینک رسید نکالی جائے، پیسے کہاں سے آئے اور کس نے دیے کیسز کے حقائق میڈیا پر آئیں گے تو لوگوں کو آپ کا پتہ چل جائے گاعدالت کا سب کو احترام کرنا چاہیئے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

Comments are closed.