جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،شرپسند تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے

0
328
jinnah house1

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ، جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،

نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی ایک ہی مقام پر کی گئی، احتجاج والے دن 154 کالرز تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے، نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کی چھ اہم شخصیات کی جیو فینسنگ رپورٹ حاصل کی ہے، آٹھ مئی کو زمان پارک میں موجود ، نو مئی کو جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے موقع پر154 موبائل نمبرز ایک ہی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال ، محمود الرشید، اور اعجاز احمد نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں کے ساتھ رابطے میں تھے، رپورٹ کے مطابق 215 کالرز ان کے ساتھ لنک تھے ،تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا شرپسندوں کیساتھ 41 بار رابطہ ہوا،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے موبائل سے 10 کالز شرپسندوں کو گئیں ، اعجاز احمد کی جانب سے کی جانیوالی اور موصول ہونے والی 50 کالوں کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے،محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے،اسلم اقبال نے 16 کالوں کے ذریعے شرپسندوں کیساتھ بات چیت کی، رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی 8 مئی اور اس سے پہلے ایک ہی مقام پر تیار کی گئی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply