مزید دیکھیں

مقبول

تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر اسی طرح...

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی...

5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ...

عمران خان کی لیگل ٹیم کو پولیس لائن جانے سے روک دیا گیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس لائن منتقل کیا گیا، عمران خان کی لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

عمران خان کی لیگل ٹیم میں خواجہ حارث و دیگر شامل ہیں، عمران خان کو کل گرفتار کیا گیا تھا، آج خصوصی عدالت میں انکو پیش کیا جانا ہے، عمران خان کی لیگل ٹیم عدالت پیشی کے لئے گئی تا ہم انہیں جانے سے روک دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، اسد عمر کو بھی پولیس لائن جانے سے روک دیا گیا، عمران خان کی لیگل ٹیم کو روکے جانے پر لیگل ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے،

پولیس نے بابر اعوان،فیصل چودھری، بیرسٹر گوہر،علی بخاری کو بھی پولیس لائن جانے سے روکا، جس کے بعد عمران خان کی لیگل ٹیم ہائیکورٹ روانہ ہو گئی جہاں درخواست دی جائے گی،

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سر پر ضرب لگی چوٹ آئی ہے پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے،جبر کا کوئی جواز نہیں، ہم نے معاملات کو دانشمندی سے آگے لے کر چلنا ہے، پر امن احتجاج عوام کا آئینی حق ہے ہمارا احتجاج قانون کے دائرے میں جاری رہے گا

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

 پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند 

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan