تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی گرفتار،پی ٹی آئی کارکنان کی توڑپھوڑ

0
67
pti protest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے کئی شہروں میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی احتجاج شروع کر دیا تھا اور اس دوران توڑ پھوڑ بھی کی گئی،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سڑکیں کھلی ہیں، ٹریفک معمول سے کم ہے،تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی جانب سے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ کے اندر گھس کر آگ لگائی گئی، ماڈل ٹاؤن 180 ایچ مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنان اندر گھس گئے ہیں اور انہوں نے وہاں آگ لگا دی، جب کے اس دوران نعرے بازی کا سلسلہ بھی جا ری رہا

تحریک انصاف کے کارکنان کی کور کمانڈر ہاوس لاہور، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاوس ملتان اور دیگر جگہوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کار کنان توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے گھر شہر فیصل آباد میں جمع ہوئی اور گھر پر پتھراؤ کیا ،اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا ، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس چھاپے،عثمان ڈار،میاں محمود الرشید، قاسم سوری، عباس جعفری گرفتاری سے بچ گئے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دی تھی، احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو لاہور میں گھر سے گرفتار کیا ، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی، کراچی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا انکو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا،کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا ،کوئٹہ میں ہی سابق گورنر سید ظہور آغا کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں سابق گورنر کے بھائی اور بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اکرم عثمان کو ان کے بھائی ہارون اکبر کے ساتھ حراست میں لیا گیا اکرم عثمان کے گھر پر چھاپے کے د وران پولیس نے توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی کی ،پولیس نے محمود الرشید کے گھر بھی چھاپہ مارا مگر انہیں گرفتار نہ کر سکی،

راولپنڈی میں احتجاج کرنیوالے تحریک انصاف کے ایک سو سے زائد کارکنان کو گرفتارکیا گیا ہے، پنجاب کے شہر اٹک میں 77 سے زائد کارکنان پر مقدمات درج21 کو گرفتار کیا گیا درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلحے سے لیس تھے اور پر تشدد احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے،

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک پر امن احتجاج جاری رکھا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

پنجاب کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ کہ لاہوراورراولپنڈی کے واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں ، یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشتگردی ہے شرپسندوں کی شناخت کاعمل شروع کردیا گیا ہے اورانہیں نشان عبرت بنایا جائے گا ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

Leave a reply