ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

0
24

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کی اس دوران ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں آئی۔

انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر صغیر صدیقی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث اور مفرور تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر یونٹ77کا سابقہ یونٹ انچارج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم 2009سے2016تک یونٹ انچارج رہا، دوران تفتیش ملزم نے کئی انکشافات کیے۔ ملزم نےلانڈھی نمبر 6 پر کھڑی پولیس موبائل پرحملہ کیا تھا، حملے میں پولیس کے 3افسران اور اہلکار شہید ہوئے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ رئیس مما کے کہنے پر 2014میں لانڈھی میں پولیس پرحملہ کیا، پولیس موبائل پر موجود 4افسران واہلکارشہید اور زخمی ہوئے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا۔

چوہدری صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے کچھ ساتھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply