پولیس کی اہم کامیابی، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد گرفتار

0
235

پولیس کی اہم کامیابی، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

حملے کے بعد سے یہ مفرور تھا اور خفیہ اطلاعات پر آج گرفتار ہوا ہے ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ہنگامہ آرائی ہوئی، شرپسند عناصر نے کینٹ میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگائی، سامان کو لوٹا، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جناح ہاوس توڑ پھوڑ میں ایک اور اہم شرپسند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، عمران محبوب پی ٹی آئی کے ان چند شرپسند عناصر میں شامل ہے جو سب سے پہلے جناح ہاوس میں داخل ہوا ،ان شرپسند کے داخلے بعد جلاو گھیراو کا سلسلہ شروع ہوا عمران محبوب نے گیٹ پر افسران سے بدتمیزی بھی کی شرپسند عمران محبوب پی ٹی آئی کا کارکن اور اسلام آباد کا رہائشی ہے شر پسند عمران محبوب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply