کراچی : گورنر سندھ عمران اسمعٰیل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں قائم مقام گورنر سندھ کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں ، دوسری طرف سندھ کا گورنر ہاؤس اور وفاقی حکومت پریشان ہیں کہ عمران اسماعیل دو روز بعد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے تو قائم مقام گورنر کون ہو گا؟

قائم مقام گورنر آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گورنر ہوں گے لیکن وہ تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سب جیل میں ہیں، تو کیا اب سندھ کا گورنر ہاؤس سب جیل بنے گا؟

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے حکام نے وفاقی حکومت سے قانونی مشورہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سندھ کے قائم مقام گورنر بنیں اس لیے قانونی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

Shares: