عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے. وفاقی وزیر قانون

0
48
azam nazir tarar

عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے، وفاقی وزیر قانون و انصاف

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا اور نہ ہی اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے تاہم میں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا ۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے ،کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی اور نہ ہی بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر کسی سے مشاورت کی،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں

اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے تاہم اس معاملے پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کب کرانے ہیں یہ سب معاملات پی ڈی ایم میں مشاورت سے طے ہوں گے۔ تاہم خیال رہے کہ اس حوالے سے کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چونکہ انہوں نے گزشتہ ماہ شروع ہونے والے لانگ مارچ سے ایسا سیاسی ماحول پیدا کر دیا تھا کہ اسلام آباد جائے بغیر ان کی واپسی کو ناکامی سمجھا جاتا، اس لیے انہیں کوئی ایسا اعلان کرنا تھا جس سے ان کے سیاسی حامی مطمئن ہو سکیں۔

Leave a reply