جھوٹے احتساب کے بعد صبح شام غداری کا فتویٰ دینے کا بیاینہ جاری، مریم اورنگ زیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹے احتساب کے بعد صبح شام غداری کا فتویٰ دینے کا بیاینہ جاری ہے، مافیاز کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی۔
باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح پاکستان میں بیماریوں کی روک تھام یااسکول اورہسپتال نہیں، نوازشریف کو واپس لانا اور مریم نواز،راناثنااللہ،سعدرفیق کوگرفتارکرناہے۔روزصبح صبح ایک بیانیہ شروع ہوجاتاہےجس کاہمیں بھی جواب دیناپڑتاہے مگرہم نےکسی پرغداری کافتویٰ لگانا ہےنہ کسی کوغداری کاسرٹیفکیٹ دیناہے،2018 کے الیکشن میں ایک سلیکٹڈ کو ملک پرمسلط کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی چوروں کوجب رات کےاندھیرےمیں چارٹرطیارےمیں بیرون ملک بھیج دیاجائےتوچینی 110روپےمیں ہی دستیاب ہوگی۔ 2018 کے مقابلے میں دودھ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، انڈے38فیصد مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر97فیصد،آلو74،چاول 20فیصد،اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں 78فیصد اضافہ ہوا۔ سبزیوں کی قیمتیں ایک سال کی مدت میں 45فیصد بڑھیں، وزیراعظم کی ترجیح عوام کی بجائے مافیاز کو یلیف دیناہے۔
بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل فنڈپروگرام نےپاکستان کوایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی میں ڈال دیاہےجس کےتحت پاکستان کیلئے ٹی بی،پولیوکی فنڈنگ بندہوگئی ہے۔ انکی نالائقی اورنااہلی کی سزاآج عوام کاٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن اور متحدہ اپوزیشن مافیاز کو ریلیف دینے والوں اور چوروں کوگھربھیج کررہےگی۔
اس سے قبل فیاضچوہان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔








