تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا کہ ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے،

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر، شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ چرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط سامنے آیا، ہم ججز کیساتھ کھڑے ہیں،بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں طاقت ہیں ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونے جارہا ہے،شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں چیک اپ ہونا چاہیئے،ہمارا گرینڈ الائنس بھی بنا ہے، جلسے بھی ہوں گے، عید کے بعد تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا "آئین و قانون کی بالادستی” ہو گا،

تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بھرپور طریقے سے تحریک چلانے جارہے ہیں،پورے پاکستان میں جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا،ان لوگوں نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے،12اپریل کو ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کریں گے،امید ہے پوری قوم اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہوگی پہلا جلسہ پشین میں ہوگا، تحریک کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی ہے،

قبل ازیں اڈیالہ جیل سیاسی مرکز بن گیا، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماء عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل میں گئے،عمر ایوب، شبلی فراز، رؤف حسن، بیرسٹر گوہر، سیف اللہ نیازی، انتظار پنجوتھا اور عون عباس بپی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی،پہلی مرتبہ بیرسٹر عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں گئے

بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

Shares: