عمران کامیڈیا پر بلیک آوٹ ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی

0
97

وزیراعظم کے مشیر برائےامور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان خود ستائشی کا شکار ہوکر ملک اور قوم سب کو بھول چکا ہے۔ ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے لگا ہے،عمران خان حکومت سے نکلے تو اداروں پر حملہ آور ہوگئے،تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ عمران کامیڈیا پر بلیک آئوٹ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کا 2013 سے ایک ہی رویہ ہےوہ نہ کسی کو عزت دینے کا قائل ہے اور نہ کسی کی بات سننے کو تیار ہے۔عمران خان اس حد تک خود ستائشی کا شکار ہوچکا کہ ملکی سالمیت کے خلاف بھی بے دریغ بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مسائل کا حل بہتر طرز حکمرانی ہے۔عمران خان مسلسل اداروں کو پریشرائزکر رہے ہیں،اب عمران خان کہہ رہا ہے کہ میں ہوں تو ملک ہے اگر پاکستان کا سابق وزیر اعظم اقتدار کیلئے اندھا ہو جاتا ہے تو کہتا ہے کہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا یا تھا۔پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو ملک بھر میں کارکنان پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔حالات کچھ بھی ہوں، عمران خان سن لے مشاورت بہترین عمل ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لینڈ یوز پالیسی بنانا ہوگی, ہر علاقے میں ہاوسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں۔ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے عذائی قلت کا بہت بڑا حدشہ پیدا ہوگیا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو عذار نہیں کہہ رہےہم عذاری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹ رہے،عمران خان کے الفاظ سے نقصان ہو رہا ہے،جو چیز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرےوہ بری چیز ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے،یہ مشکل اور تکلیف دہ آیشن تھا ۔ ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت ساری درآمدی ایٹمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کو حکومت جانے سے دلی صدمہ پہنچا ہےاس لئے وہ اداروں پر حملہ آور ہیں۔2013 سے ابتک عمران کا رویہ ایسا ہے کہ کسی دوسرے کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور نہ ہی کسی کی رائے کو مانتا ہے۔عمران مسلسل اداروں کی تحقیر کررہے ہیں اورمسلسل اداروں کو سیاست میں مداخلت پر مجبور کررہے ہیں۔جبکہ اداروں کا واضح فیصلہ ہے کہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بہتر طرز حکومت اور آئین پاکستان پر شفاف انداز میں عملدرآمد میں ہے ۔ایک سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا کتنا بڑا ہی نقصان کیوں نہ ہوجائے پاکستان کی سالمیت یقینی بنائیں گے۔اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی نے اتوار کو ملک بھر میں پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورکارکنان کوہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی زمین کاہائوسنگ سوسائیٹیز کے نذر ہونا بڑا المیہ ہے ،زرعی زمین کو کس طرح بچانا ہے ،لائحہ عمل بنائینگے۔

فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور انتشارپھیلا رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے عمران کا میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا جانا چاہئے۔ہم پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل خان ہے ڈر کر بھاگ گیا اور پشاور میں جاکر سیاسی پناہ لے لی ہے۔جو عوامی لیڈرز ہوتے ہیں جیلوں اور قید و بند سے نہیں ڈراکرتے۔کوئی کسی کے کہنے سے بھٹو نہیں بنتا عمل سے بنتا ہے۔

Leave a reply