پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ اف گورنر چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنر چئیرمین ڈاکٹرنوشیروان برکی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ڈاکٹر نوشیروان برکی پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر اسپتالوں کے 8 بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ 10 نئے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اور ڈاکٹر زبیر خان ایل آر ایچ کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے گئے ہیں۔
نوشیروان برکی نے نہ صرف پختونخواکےمحکمہ صحت کو تباہ کردیا بلکہ ڈاکٹروں کی بے توقیری کرتےہوئےانہیں پولیس سے مار پٹواتےاورجیلوں میں دہشتگردوں کے لئےمختص سیلوں میں بند کراتے رہے۔ وہ امریکہ سے بیٹھ کر یہاں حکومت کرتےرہے لیکن وہ اگر پاکستان میں ہوں یاکبھی آئیں توان سےحساب ضرور لینا… https://t.co/gvGCGmUk92
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 4, 2023
اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ "نوشیروان برکی نے نہ صرف پختونخواکےمحکمہ صحت کو تباہ کردیا بلکہ ڈاکٹروں کی بے توقیری کرتےہوئےانہیں پولیس سے مار پٹواتےاورجیلوں میں دہشتگردوں کے لئےمختص سیلوں میں بند کراتے رہے۔ وہ امریکہ سے بیٹھ کر یہاں حکومت کرتےرہے لیکن وہ اگر پاکستان میں ہوں یاکبھی آئیں توان سےحساب ضرور لینا چاہئے۔”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
صحافی محمد فہیم نے لکھا کہ "خیبر پختونخوانگران حکومت نے عمران خان کے کزن اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرزچیئرمین ڈاکٹرنوشیروان برکی کوایک بار پھر عہدے سے ہٹا دیا جبکہ لیڈی ریڈنگ،خلیفہ گل نواز، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس اورایوب میڈیکل کمپلکس کے بورڈ ممبران برطرف اور نئے ممبران وچیئرمین تعینات کردیے ہیں”