عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

0
33

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ہے۔

درخواست گزار (محمد ساجد) شہری کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیان حلفی میں کچھ معلومات چھپائیں ہیں.
قائم مقام جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیا معلومات چھپائیں اور ان کا اثر کیا پڑے گا؟
درخواست گزار محمد ساجد کے وکیل نے جواب دیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک بیٹی ٹیریان جیڈ خان کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے جو معلومات لازمی قرار دی تھیں کیا یہ اس میں آتا ہے؟
درخواست گزار شہری کے وکیل نے جواب دیا کہ: جی آتا ہے، زیر کفالت سب افراد کا نام ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر بچہ زیر کفالت نہ ہو تو اسے تو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ عدالت نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
اسلام آباد کے ایک شہری نےعمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، اور انہوں نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا تھا لہذا اس پر انہیں

Leave a reply