باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے 13 مارچ تک وارنٹ گرفتاری معطلی کیس کا عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ،ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری فیصلے میں عدالت نے عمران خان کی عدالت میں عدم پیشیوں کی تفصیلات بھی لکھیں، تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں 15 دسمبر 2022 سے اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اگرعمران خان 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے عدالت نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہوں
واضح رہے کہ28 فروری کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،اسلام آباد پولیس وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے زمان پارک گئی تھی مگر عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکی تھی، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 مارچ تک کا ریلیف دے دیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے عمران خان کو 13 مارچ کو طلب کر لیا ہے
عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات