اسلام آباد:اسلام آبادکومحفوظ ترین ، خوبصورت ترین اور پرامن شہربنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے،معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہو نا چاہئیے، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

شادی کے لیے سعودی مردوخواتین کے لیے عمرکی حدیں مقررکردی گئیں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدات امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا،اس دوران ترقیاتی امور اور شہریوں کو بہتر ین شہری سہولیات کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر مختلف مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے ۔

جب تقدیرغالب آجائے:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد جاں بحق

علاوہ ازیں اجلاس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات سےمتعلق آگاہ کیا گیا،اجلا س کو آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ہسپتال میں 100 بستروں کو اضافہ کیا جا رہا ہے ،اس کے علاوہ پمز اور پولی کلینک کی توسیع جاری ہے ،16 بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،جس پر وزیر اعظم نے صحت اور تعلیم سے متعلق اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے،معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ ہو نا چاہئیے،روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

حرامانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پرشاندارخراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہر لحاظ سےایک ماڈل سٹی ہونی چائیے ۔انہوں نے کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتےہوئے کہاکہ کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔عمران خان نے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Shares: