اسلام آباد: عمران خان نے شہبازشریف کی بات مان کرخوش کردیا ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندرسلطان راجہ کے نام قرعہ نکل آیا،اطلاعات کےمطابق حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے صلح جوئی کی ہرفورم پرتعریف کی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تقرری سےمتعلق معاملہ طے پا گیا ہے ، ادھر چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے فارمولے پر اتفاق ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر حکومت کا تجویز کردہ جب کہ ارکان اپوزیشن کےتجویز کردہ ہوں گے۔
حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے،یہ بات یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے۔
وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔
وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے 3 نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔







