عمران خان ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب

0
37
murad

عمران خان اگلی ٹرم کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخ ہو گئے ہیں

۔شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، اسدعمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں، دیگر 2 پینلز کے امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے

دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس الیکشن میں اپوزیشن راجہ ریاض سے بہتر اپوزیشن ہے پاکستان میں سیاسی نہیں فیملی پارٹیز ہیں،تحریک انصاف ہماری فیملی پارٹی ہے،ہمیں فاسٹ ٹریک پر پارٹی الیکشن کرانے پڑے ہیں ہماری خواتین کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے جمہوریت میں میرٹ ہے بادشاہت میں نہیں، جمہوریت میں اس طرح کا رویہ کبھی نہیں سوچا تھا، حکومت نے جان بوجھ کر لوگوں میں خوف پھیلایا ،جب حکومت گری تو عوام احتجاج کرنے کیلئے باہر نکل آئے،فضل الرحمان کے مارچ کو ہم نے نہیں روکا،پیٹرول کی قیمت4روپے بڑھنے پر بلاول نے لانگ مارچ کیا،ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول کے جلسے کو بھی نہیں روکا،وہ4اینکرز ہیروز ہیں جن کےخلاف کارروائی ہو رہی ہے،موجودہ حکومت کو الیکشن جتوانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں چیئرمین واپڈا کے مستعفیٰ ہونےکےبعد واپڈا کی ریٹنگ گرگئی الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں،ہم نے ڈیمز کے 10بڑے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا،پیٹرول کی قیمت4 روپے بڑھنے پر بلاول نے لانگ مارچ کیا،ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول کے جلسے کو بھی نہیں روکا،

عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو الیکشن جتوانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہےہیں، الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں، ہم نے ساڑھے 3 سال میں وہ کچھ نہیں کیا جو انہوں نے ایک ماہ میں کیا، ان کا مقصد مہنگائی نہیں بلکہ کرپشن کیسز ختم کرناتھا،روس کے ساتھ سستے تیل کا معاہدہ ہوگیا تھا،امریکہ کی اجازت کے بغیر یہ کوئی کام نہیں کرے گا،ان کو اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، یہ ان کیخلاف کبھی اسٹینڈ نہیں لے گا،دس سال میں امریکہ نے 400 ڈرون حملے کیے، انہوں نے پہلے سازش کی اس کے بعد پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے رکھ دیا،حلقہ بندیوں پر اعتراض آرہے ہیں،الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں نیب میں اپنے بندے رکھیں گےتو یہ ادارہ بھی بے توقیر ہو جائے گا انہوں نے کیسز سے نکلنے کے لیے نیب پر پتھراو کیا،انہوں نے مرحوم ڈاکٹر رضوان کو باقاعدہ دھمکیاں دیں،دنیا میں کہیں بھی ملزم قاضی نہیں بن سکتا، ایک کرپٹ شخص کوآئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا، پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت ہے،ہمارے دور میں معیشت6فیصد سے ترقی کررہی تھی پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی، میں چند روز بعد لانگ مارچ کی تاریخ دے رہا ہوں، اس ملک کاسب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا، سپریم کورٹ سے جیسے ہی فیصلہ آئے گا میں لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا،

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں ووٹرز کا حلقہ تبدیل کردیا گیا ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک گھرانے کے ووٹ 6 جگہوں پر منتقل کردیئے گئے ہیں،جہاں جہاں حلقہ بندیوں میں خامیاں ہوں گی،پٹیشن دائر کریں گے،حکومت اپنے وزن کے نیچے دب چکی ہے یہ خود گرنے والی ہے،عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت کو سب مانتے ہیں پارٹی کی آج سے ممبرسازی کا عمل شروع کریں گے اگر کسی کا ووٹ درج نہیں تو ہمیں اس کی مدد بھی کرنی ہے،یہ معاملہ زیادہ دیر نہیں رہنے والا، آپ نے تیاری کرنی ہے ،اگر کوئی نشست ہار گئے تو یہ ہماری ناکامی ہوگی پارٹی کی آج سے ممبرسازی کا عمل شروع کریں گے،اگر کوئی نشست سے ہار گئے تو یہ ہماری ناکامی ہوگی،

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

Leave a reply