عمران خان امیروں کا ساتھی ہے. پرویز خٹک
سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا اس کے بعد اپنی پارٹی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کیونکہ وہاں لوٹ مار تھی، سیاستدان عوام سے کیے گئے وعدے اسمبلیوں میں پہنچ کر بھول جاتے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، لیکن تحریک انصاف کی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کچھ نہیں تھی۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا، جبکہ اس سے قبل کہنا تھا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں، نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردیں گے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا اور پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔