قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

0
58

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن کے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے دن آزادی مارچ کو روکنے کےلیے وزیراعظم نے معروف شخصیت ، وزیراعظم کے پرانے ساتھی اور وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری کو سونپ دیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

سیاست کے مرکز ومحور اسلام آباد سے اس وقت مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ زیر بحث ہے، دوسری طرف اسی سلسلے میں‌وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلیں جبکہ دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

"وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

وزیراعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد نورالحق قادری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد رابطے کریں گے۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر مسلم لیگ ن کا اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے آج نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکے، دونوں کی ملاقات میں ہی حکمت عملی طے ہونا تھی۔

چین کے قومی ترانے پر شور، فیفا کا ہانگ کانگ فٹ بال ٹیم پر جرمانہ

Leave a reply