کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آپ نے ثابت کیا کہ سوائے ایک چھوٹے سے آمر کے آپ کچھ نہیں ہو، جس کی انا دستور کے سامنے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ تھے، عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات، قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہمارے دیرینہ اہداف تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہو تو عمران خان آپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہونے کی صورت میں اسپیکر بھی ووٹنگ کے بغیر سیشن کو ختم نہیں کرسکتے، عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے ثابت کیا کہ اپنے ووٹوں سے عمران خان کو پارلیمنٹ سے باہر کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم آپ کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved