اسلام آباد: عمران خان نے افسران کو جہاد کرنے کا کہہ دیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسران اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کرادا کریں۔
پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِاعظم عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی جبکہ سیکرٹریز نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔
پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ افسران کی ترقی انکی کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے، امید ہے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساٹھ کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھاجانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے اور ملک پیچھے رہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے جبکہ نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت (گڈگورننس) کی ضرورت ہے۔







