تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی دھرنا ،انتظامیہ نے راولپنڈی انتظامیہ کی تجویز کو تسلیم کرلیا ،پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کا کہنا ہے کہ مرکزی اسٹیج شمس آباد سے سکستھ روڈ فلائی اوور منتقل کریں گے،ہمارا اسٹیج 75 فیصد مکمل ہوچکا تھا،انتظامیہ نے روک دیا،مرکزی قیادت نے حکم دیا ہے کہ اسٹیج کو آگے منتقل کریں،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مشروط معاہدے کا دستخط شدہ بیان حلفی نہیں ملا، ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں دی گئی،کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین دستخط شدہ بیان حلفی 25 نومبر تک انتظامیہ کو جمع کروائیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو آج ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت کے لیے خط لکھا گیا ،اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلیز کے لیے مشروط اجازت دی تھی
انتظامیہ نے 36 شرائط پر تحریک انصاف کو معاہدے پر عمل سے مشروط اجازت دی تھی تحریک انصاف چیئرمین کی جانب سےعمل درآمد نہ کرنے پر انتظامیہ نے این او سی منسوخی پر غور شروع کر دیا ، تحریک انصاف تا حال اسلام آباد انتظامیہ کو عمران خان کا دستخط شدہ معاہدہ پیش نہ سکی تحریک انصاف مقامی قیادت نے انتظامیہ کو معاہدے پر عمران خان کے دستخط شدہ بیان خلفی کی یقین دہانی کرائی تھی انتظامیہ نے سیاسی رہنماوں کی یقین دہانی کے بعد مشروط طور پر اجازت دی انتظامیہ کی مشروط اجازت کے بعد تحریک انصاف شرائط پر عمل درآمد نہیں کر رہی
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں،راولپنڈی میں عمران خان اورمارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جومرضی آئے یا جائے،پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا،اب بھی مخالفین ناکام رہیں گے،
عمران خان آپ کو راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی ہے،پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار اداکرنے کاعزم قوم کے بہترین مفاد میں ہے ایک سیاسی رہنما نے طعنے سے لیکرغیر شائستہ زبان تک استعمال کی ایک سیاسی رہنما نے جد جہد جھوٹی آزادی کے نام پر شروع کی،مسلح جد و جہد کے لیے حلف لیے گئے،چا ہیے تو یہ تھا کہ عمران خان 26نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں ، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں اجتماع سے متعلق ریڈ الرٹ کیا گیا ہے اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتا ہے،اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے،عمران خان آپ کو راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ لیکر نہیں دے سکتی، اسٹیبلشمنٹ اپنے آئینی رول سے نہ پیچھے ہٹے گی اور نہ باہر آئیگی ،الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کی تحریک کامیاب ہوگی۔26نومبر کا تاریخی عوامی اجتماع حقیقی آزادی کے سورج طلوع ہونے کی نوید ثابت ہوگا۔عوامی لیڈر عمران خان قوم کے مستقبل کے لئے میدان عمل میں ہے عمران خان قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کو گولیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ہر پاکستانی کو اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے 26نومبر کو گھر سے نکلنا ہے۔انصاف اور قانون کی بالادستی کی جنگ عوام جیتیں گے
صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ نوجوان، بوڑھے، مرد اور عورت سبھی 26 نومبرکو عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں لازمی شرکت کریں تاکہ امپورٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ایک اور زندگی عطاء کی ہے اور آگے بھی انکی حفاظت کرے گا۔حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عمران خان کو کرسی کا کوئی لالچ نہیں بلکہ عوام کی آزادی کے لئیے جدوجہد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے حقیقی آزادی مارچ اپنی کامیابی کا سفر مکمل کرے گا
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،