وزیراعظم عمران خان سندھ والوں کوڈاکووں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:شیخ رشید نےبڑی پیشکش کردی

0
44

کراچی:وزیراعظم عمران خان سندھ کی عوام کوڈاکووں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:شیخ رشید نے بڑی پیشکش کردی اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت چاہے تو رینجرزکی مدد دینے کو تیار ہیں، کراچی میں آپریشن ہو گا نہ گورنر راج لگے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا وزارت داخلہ کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکو راج کا خاتمے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ اگر سندھ حکومت مدد کے لیے کہے گی تو کریں گے۔

شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کی عوام کوڈاکووں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے اوراسی لیے انہوں نے مجھے کراچی بھیجا ہے تاکہ سندھی عوام کے مسائل حل کرسکوں‌

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی آیا ہوں، یہاں تمام اداروں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر ڈاکوؤں سے نمٹیں گے۔ امن وامان کا قیام صوبے کا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت چاہے تو رینجرز کی مدد دینے کو تیار ہیں۔ رینجرز کن علاقوں میں چاہیے یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو جتنا اسلحہ چاہیے فراہم کریں گے۔ ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ شکار پور کی صورتحال سے خود نمٹنا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت کو جہاں مدد کی ضرورت پڑی کریں گے۔

Leave a reply