نیب مقدمات،عمران خان کی ضمانت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

0
102
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی دو نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں ،وکیل عمران خان نے کہا کہ اِن درخواستوں پر وقت کی پابندی کا نیب کا اعتراض درست نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نواز شریف تو ہیں نہیں جو نیب مخالفت نہ کرے، چیئرمین پی ٹی آئی کا جہاں نام آ جائے نیب نے مخالفت کرنی ہوتی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ گرفتار تصور نہیں ہوں گے ؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے اپنا بیان دیا ہے کہ اس کو گرفتار نہیں کیا گیا ،نیب کا اپنا طریقہ کار ہے چیئرمین نیب وارنٹ جاری کرتا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں ،

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد تمام کیسز میں گرفتار قرار کیوں نہیں دیا گیا؟ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے بغیر تو گرفتار نہیں کیا جا سکتا،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا ان کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا، میں وارنٹ جاری نہ کئے جانے کی وجوہات بتاؤں گا، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی زیرحراست ہیں تو نیب ان سے تفتیش کیوں نہیں کر رہا؟ نیب چیئرمین پی ٹی سے تفتیش کیوں نہیں کر رہا؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ جو کچھ ہو رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے الگ قانون اور دوسروں کے الگ ہے ،

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ آپ نے زیر حراست ہونے کی وجہ سے ابھی تک تفتیش شروع کیوں نہیں کی ؟وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہی بات تو ہم بھی کر رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ رہے، آپ تو ضمانت کی درخواستیں بحال کرانے کی درخواستیں لائے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت بحال کی جائے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ایک شخص گرفتار ہو چکا تو عبوری ضمانت کیسے بحال ہو سکتی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسی عدالت کے دوسرے بنچ نے ہماری چھ مقدمات میں عبوری ضمانت بحال کی ہے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس بنچ نے یہ آرڈر پاس کیا میرا اُس سے اختلافِ رائے ہے، میں یہ کیس نہیں سن رہا، جس بنچ نے فیصلہ دیا وہی یہ کیس سنے گا، میرا موقف یہ ہے کہ ایک شخص گرفتار ہے تو دیگر مقدمات میں بھی گرفتار قرار دیا جائے گا،

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ دونوں کیسز میں وارنٹ گرفتاری موجود ہیں ، قانونی طور پر اس طرح ہم تفتیش نہیں کر سکتے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا جو دونوں کیسز میں اس تحقیقات چل رہی ہیں ؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی تحقیقات چل رہی ہیں ،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں متفق نہیں ہوں اس لئے دوسرے بنچ کے سامنے کیس لگایا جائے ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چھ نومبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری آجائیں گے ،آپ کا کیس اسی روز اسی بنچ کے سامنے مقرر ہو گا ،جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہو گئے

چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت کرنے والے بنچ سے جسٹس بابر ستار الگ ہو گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس اب نئے بنچ کے سامنے مقرر ہو گا

امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

 اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

Leave a reply