وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کردیا

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان خان بہت ہوگیا ، فارن فنڈنگ ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا، عمران خان نےگھڑی 2 کروڑروپے کی خریدی ، ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچی ،پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور ڈکلیئر نہیں کیے گئے،پاکستان ، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں ، رسیدیں تو دینا پڑیں گی،گھڑی 2 کروڑروپے کی لی، 28 کروڑ کی بیچی، پیسے پاکستان فرح لائیں ؟ ڈکلئیر نہیں کیے ،عمران خان اعلان نہ کریں ، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،عمران خان عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی جاری کریں

ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب خانزادہ ، جیو اور میر ابراہیم کا کیا قصور؟ عمران خان بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون اور کیسے لایا؟عمران خان کے ہینڈلرز فرح خان اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں،دوسروں پر الزمات ، رنگے ہاتھوں پکڑے جاو تو بے بنیاد الزام،الزامات پرسیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو ؟ خود پر ثابت ہو تو بے بنیاد کی گردان ؟ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے،

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

 شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ

Shares: