اسلام آباد:جس کا ڈرتھاوہی کچھ ہوگیا:عمران خان نےاپوزیشن کی چیخیں نکلوانےکاپروگرام فائنل کرلیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات پرغورکرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے

اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی دس رکنی ہے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے لیے دس رکنی کمیٹی قائم کردی ہے.

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی ہدایت پرقائم کی جانے والی دس رکنی کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیخ رشید شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں وفاقی وزیرشفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی وزیراعظم سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی.

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن سے اس ضمن میں مذاکرات کا ٹاسک وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے

Shares: