عمران خان فارن ایجنٹ ڈیکلیئر ہو چکے،ملازمین کے نام پرپیسہ منگوایا،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کررہے ہیں وزیراعظم نے گزشتہ روزسیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی،این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایک جماعت نے سوشل میڈیا پرمنفی مہم شروع کی،ہم اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پرمنفی مہم کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان فارن ایجنٹ ڈیکلیئر ہو چکے ہیں،الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا،یہ ٹیکنیکل نہیں،فارن فنڈنگ کامعاملہ ہے،عمران خان نے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا،خیرات کا پیسہ آپ نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا آئین کےتحت کوئی بھی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی ،2014 میں اکبرایس بابرنے یہ پٹیشن دائرکی آپ باربار اس کیس میں التوا لیتے رہے،آپ نے اپنا اکاونٹ ظاہر نہیں کیا کیونکہ پیسہ چوری کا تھا،آپ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا،سی پیک کو روکنے کی کوشش کی،آپ نے عدم استحکام پیدا کرکے ملک کونقصان پہنچایا ،
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ووٹن کرکٹ کلب اور رومیتا سیٹھی سے پیسے نہیں لیے،فارن فنڈنگ کی وجہ سےہی آپ نے دھرنا دیا تھا،اکاونٹس سامنے آچکے ہیں،آپ مجرم ثابت ہوچکے ہیں، آپ کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل کیا گیا،آپ نے طاہراقبال ،محمد رفیق سمیت 4 ملازمین کے نام پر پیسہ منگوایا،عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مفاد کیلئے سیاست میں مت گھسیٹیں،عمران خان کے خلاف چوری ثابت ہوگئی ہے لیکن الزام شہباز شریف پرلگاتے ہیں بشریٰ بی بی اپنے بیٹےارسلان کوہدایت کرتی ہیں کہ مخالفین کوغداری سے لنک کرو، نمل اورالقادریونیورسٹی کےنام پرپیسے بٹورے گئے،
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام