عمران خان غریبوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کررہا. خواجہ آصف
عمران خان غریبوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کررہا. خواجہ آصف
مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ "قوم کو پیغام دیتے رہنا جبکہ بچوں کو ڈھال بنا کر انکی لاشوں پہ سیاست کرنا جبکہ بزدل شخص اگر کوئی شرم و حیا ہے تو گرفتاری دے اور قانون کا سامنا کرو انہوں نے مزید کہا کہ صرف اقتدار میں دلیر تھے جب تیر ی پشت پہ سلیکٹر تھے۔ اور تب تم اپنے مخالفین کو فرمائش کرکے گرفتار کرواتے تھے۔ لوگوں کو جیل بھرنے کو کہتے ہو اور خود چوہے کی طرح چھپے ہوئے ہو.
قوم پیغام دیتے رہنا۔بچوں کو ڈھال بنا انکی لاشوں پہ سیاست کرنا۔بزدل شخص اگر کوئی شرم حیا ھے تو گرفتاری دے قانون کو فیس کر۔ صرف اقتدار میں دلیر تھے جب تیر ی پشت پہ سلیکٹر تھے۔ اپنے مخالفین کو فرمائش کرکے گرفتار کرواتے تھے۔ لوگوں کو جیل بھرنے کو کہتے ھو اور خود چوھے کی طرح چھپے ھو https://t.co/D8B0MymiNB
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 14, 2023
جبکہ دوسری طرف صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی بھی برابر فکر ہے۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح @ImranKhanPTI
کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 14, 2023
ٹویٹ میں صدر نے مزید لکھا کہ آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ صدر نے لکھا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے۔