عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرض لیا. وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرض لیا. وفاقی وزیر اطلاعات

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2022 میں ہم نے حکو مت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا تاریخ میں عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرض لیا، ملک پر نا اہل مسلط تھا جس کو پتہ نہیں تھا کہ معیشت کیا ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرتھی، کوئی دوست ملک عمران خان سے راضی نہیں تھا، چار سال کی نااہلی حکومت کو ورثے میں ملی علاوہ ازیں انہوں نے کہا عمران خان وائٹ پیپر میں بتاتے کہ 20 ہزار ارب کا قرض کہاں گیا؟ ایک کروڑ نوکریاں کس کو ملیں؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے وائٹ پیپر میں بتایا کہ 50 لاکھ لوگوں کو بے گھر کیوں کیا گیا؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے کوئی منصوبہ چار سال میں نہیں لگایا۔

Comments are closed.