اسلام آباد:عمران خان جیت گئے ہیں:فیصل جاوید خاں:ملک کے لیے جان بھی حاضر:فرخ حبیب ,اطلاعات کے مطابق ‘ملکی سالمیت ، خود مختاری اور قومی غیرت کے لئے لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں’وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت ، خود مختاری اور قومی غیرت کے کئے ایسی لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملکی سالمیت، خود مختاری اور قومی غیرت کے کئے ایسی لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں۔
ملکی سالمیت ، خود مختاری اور قومی غیرت کے کئے ایسی لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہے۔ مگر #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 9, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ہارے نہیں ہیں، عمران خان جیت گئے ہیں، یہ بات یاد رکھیے گا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کو خاص طور پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
الحمدللہ
عمران خان ہارے نہیں ہیں – عمران خان جیت گئے ہیں –
یہ بات یاد رکھیے گا – عوام کو خاص طور پر خراجِ تحسین— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 9, 2022
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا، ایک بہادر کی طرح۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے ایک بہادر کی طرح لڑتے دیکھا۔
انہوں نے لکھا کہ بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔
ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا۔ ایک بہادر کی طرح ۔ بہت کچھ دل میں ہے۔ دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 9, 2022
شہباز گل نے لکھا کہ ’بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے۔