اسلام آباد:وزیر اعطم پاکستان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور حکومتی پالیسیوں کے دفاع میں آگئے ،کہ دیا کہ مشکلات کے باوجود ملک درست سمت جارہا ہے. روپے کی قدر میں کمی ہوگی تو پھر ڈالر تو مہنگا ہو ہی گا.پاکستان کے ممتاز صحافیوں کاشف عباسی،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اوپر رکھنے کی کوشش کی .وزیر اعطم نے کہا کہ ہر سال تو 10 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر چلےجاتے ہیں.
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایکسچینج ریٹ سے متعلق آنے والی خبریں غلط ہیں. معیشت کو بہتر کرنے میں عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیا کہ عرب امارات،چین اور سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورت حال کو سمبھالنے میں ہماری مدد کی ہے اورقطر بھی ہماری مدد کے لیے آ پہنچا ہے.جب ملک میںاصلاحات کی جاتی ہیں تو مشکلات بھی پیش آتی ہیں. ترکی کو 2002 میں ہم سے زیادہ مشکلات کا سامنا تھا لیکن طیب اردوان نے ترکی کو مشکلات سے نکالا
میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت نکل گیا ہے. اس کے بعد حالات سنبھل جائیں گے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں پیپلز پارٹی نے حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ 61 ارب ڈالر سے گروتھ ریٹ بنایا تو ملک مقروض ہوگیا .عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا .وزیر اعظم نےکہا کہ ہاوسنگ پروجیکٹ سے ملک ترقی کرے گا.50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور روزگار بڑھے گا.
عمران خان نے کہا کہ 3جولائی کو آئی ایم ایف سے ایک اہم میٹنگ ہے جس کے بعد امید ہے کہ یہ افراتفری ختم ہوجائے گی.غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا.سی پیک کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ روس،چین اور کئی بڑے بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہے ہیں.ملک ان شا اللہ ترقی کرے گا
ہم نے 10 ارب ڈالرز سود کی مد میں ادا کیے .عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی کوئی سفارش قبول نہیں ہوگی. بے نامی جائیدادیںکل سے ضبط ہورہی ہیں. ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے ایسی باتیں کرتےہوئے جس میں وہ اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں پاکستانیوں کی نہیں.جن جن لوگوں نے اس قوم کا اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرناہی پڑے گا.