عمران خان نڈر، بہادر وزیراعظم ، کشمیر کو لیئے بغیر پیچھے ہٹنے والا نہیں ، قوم کے اعتماد پر پورا اترے گا ، ہمایوں اختر

لاہور :وزیراعظم عمران خان ایک بہادر ، نڈر اور حوصلے والا انسان ہے وہ اپنی قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گا، اب عمران خان کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نےایک تقریب میں کیا

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پوری دنیا کو انگیج کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے بھارت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کے برعکس اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی گئی،

ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورآج ہماری معیشت کو سمت مل چکی ہے اور انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔

۔

Comments are closed.