عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں :کپتان کوکشمیریوں سے بڑی محبت ہےشیخ رشید کادعویٰ

0
36

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

شیخ رشید نے کشمیر انتخابات کے‌حوالے سے کہا کہ کپتان کوکشمیریوں‌سے بڑی محبت ہے اورکشمیری بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں وہ کشمیرکوخوشحال خطہ دیکھنا چاہتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کوسیاحت کا عالمی مرکز بنا کروہاں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہےہیں

یاد رہےکہ آزادکشمیر میں 25 جولائی کوقانون ساز اسمبلی کے اتنخابات ہونے جارہے ہیں جس میں امکان یہی ظاہرکیا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بڑے مارجن کے ساتھ یہ الیکشن جیتے گی اورآزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنا کروہاں کے عوام کی خوشخالی کے لیے کام کرے گی

Leave a reply