نوازشریف ہمیں کمترسمجھتے ہیں،عمران خان میں عاجزی ہے وہ متکبرنہیں :انصاری برادری کپتان سے متاثر

0
45

گوجرانوالا:نوازشریف ہمیں کمترسمجھتے ہیں،عمران خان میں عاجزی ہے وہ متکبرنہیں :انصاری برادری کپتان سے متاثر،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیاستی شخصیات کے بعد اب پاکستان میں بسنے والی برادریوں نے بھی نوازشریف کے رویے سے بیزاری کا اعلان کردیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق گوجرنوالا کی انصاری برادری نے پہل کرتے ہوئے نوازشریف کی متکبرانہ سوچ سے دوری اوربیزاری کااعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نوازشریف بہت متکبرشخص ہے اوراس ملک کی اکثربرادریوں کوکمترتصورکرتے ہوئے سلوک بھی ویسا ہی کرتا ہے

ذرائع کے مطابق اس مسئلے پرگوجرانوالا کی انصاری برادری نے توبہت دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس ملک کی محنتی اقوام کوکمترسمجھتے ہوئے بالکل اہمیت نہیں دیتے بلکہ ایسے نظرانداز کرتے ہیں جیسے کہ کوئی ان کا ملازم یا غلام ہے

گوجرنوالا کی انصاری برادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا یہ گمان ہے کہ اس ملک کی عوام پرنوازشریف اورشریف برادران کی اطاعت فرض اورووٹ دینا عین عبادت ہے ، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی محنتی اقوام پرنوازشریف کی اطاعت لازم ہے

اب ایسا نہیں ہوگا

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اس رویے سے تنگ آکر گوجرانوالا کی انصاری برادری نے نوازشریف کی غلامی سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کواپنا دل دینے کا فیصلہ کیا ہے

گوجرانوالاکی انصاری برادری نے کہا ہےکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان میں عاجزی اورانکساری ہے اوروہ ہمیشہ ہرکسی کواپنے سے بہترسمجھتے ہیں ، ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ عمران خان کے غلام نہیں بلکہ ساتھی بن کراس معاشرے میں بہتری کی کوششیں کریں گے

Leave a reply