عمران خان جلد سڑکوں پر ہوں گے،پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پرردعمل

0
44

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی ہے اور گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ گرفتار ہونے والے کارکنان کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے،حکومت بے شرمی پر اتر آئی ہے روزے داروں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے،ایسے غیر جمہوری عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ثابت ہوگیا سلیکٹڈ وزیراعظم کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کو اصلی کارکن دیکھ کر خوف آتا ہے،لاٹھی چارج عمران خان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،بے گناہ سیاسی کارکنوں کورہا کیا جائے، آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے کہا کہ جیالے پھانسی نے نہیں ڈرے توپانی سے کیا ڈریں گے؟ نیب کا کالا قانون واٹرکینن سے صاف نہیں کیاجاسکتا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عمران خان کو بہت جلد سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں،چیئرمین نیب سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیئں،آنسو گیس،واٹر کینن اورگولیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،جو کوئی بھی پیپلزپارٹی سے ٹکرایا پاش پاش ہوگیا.

واضح رہے کہ بلاول زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پرنیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے

Leave a reply