وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی لاہور میں سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےعمران خان کی عدالتی دائرہ اختیارکےخلاف درخواست مسترد کردی ،عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ معاملہ اسلام آباد کا ہے،کیس اسلام آباد کی عدالت میں بنتا ہے ، لاہور کی عدالت ہتک عزت کے دعوے کی سماعت نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کر سکتی ہے .عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ عمران خان نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کی درخواست کوچیلنج کیا تھا ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں انہوننے کہا کہ عمران خان نےپاناما لیکس کےمعاملے پررشوت کے بے بنیاد الزامات لگائے.