لاہور: بات بندے بدلنے کی نہیں:عمران خان بس یہی چاہتے ہیں کہ میرا ملک جلدی بحرانوں سے نکلے:سینئرصحافی کا کڑواسچ ،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کو طعنے دیتے ہیں کہ وہ بار بار وزیرخزانہ بدل رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی معیشت کولگنے والی بیماری کا مستقل علاج چاہتے ہیں

حبیب اکرم کہتے ہیں بات بندے بدلنے کی نہیں بلکہ عمران خان معیشت کوٹریک پرلانے کے لیے بڑے سے بڑا قدم بھی اٹھا سکتا ہے ، اسے بس یہی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے یہ ملک قرضوں سے نکل کراپنی اصل راہ پرچلے پڑے ،

حبیب اکرم کہتے ہیں شوکت ترین برباد معیشت کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں بھی شوکت ترین نے معیشت کو ٹھیک کیا تھا،

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ شوکت ترین سے کچھ توقعات ہیں، کیونکہ ہماری معیشت کی جس طرح بربادی کی جارہی ہے اس کو شوکت ترین روکنے کا سبب بنے گا،جس طرح پی ٹی آئی معیشت کی بربادی کررہی ہے اسی طرح پیپلزپارٹی بربادی کررہی تھی۔

وزیراعظم کی پالیسی پناہ گاہوں ، لنگرخانوں اور احساس پروگرام کی پالیسی ہے،پاکستان اور پاکستانی قوم کو برباد کرنے کیلئے ان تین پروگراموں کا سب سے زیادہ کردار ہوگا۔

Shares: