سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ذریعے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد بڑا اعلان کر دیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کےعوام کا شکریہ اداکروں گا۔
فاطمہ بھٹو پرانے پاکستان کی واپسی پر ناخوش
آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کےعوام کا شکریہ اداکرونگا۔
اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرونگا۔
آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے۔ انشاءللہ۔#امپورٹڈ_گورمنٹ_نامنظور @ImranKhanPTI
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 10, 2022
سابق وزیر داخلہ نے اعلان میں مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے۔ انشاءللہ۔
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ_گورنمنٹ_نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اورسابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا-
دوسری جانب سابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا بھی عمرا ن خان کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کے لیے دعا کی-
In last more than 3 years i have seen @ImranKhanPTI work tirelessly for the betterment of the country. His only objective: how do i make Pakistan stronger & improve the lives of people of Pakistan. May Allah give you more strength to serve the nation skipper #ProudOfImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 9, 2022
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پچھلے 3 سالوں میں عمران خان کو ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتے دیکھا عمران خان کا واحد مقصد ہے کہ میں پاکستان کو کیسے مضبوط بناسکتا ہوں اور میں کیسے لوگوں کی زندگی بہتر بنا سکتا ہوں۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نےعمران خان کے لیے دعا کی اللّٰہ آپ کو قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔
عمران خان کی نشانی جو علی محمد قومی اسمبلی سے جاتے وقت ساتھ لے گئے
وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔
ہفتہ 18 اگست 2018 کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022 کو تمام ہوا۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل رہا ، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔